ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گری راج سنگھ کامتنازعہ تبصرہ ،ممتابنرجی سپر نوٹنکی ماسٹرہیں

گری راج سنگھ کامتنازعہ تبصرہ ،ممتابنرجی سپر نوٹنکی ماسٹرہیں

Wed, 06 Feb 2019 02:52:27    S.O. News Service

نئی دہلی:5 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہورمرکزی وزیر گری راج سنگھ نے سی بی آئی اور کولکاتہ پولیس کے درمیان تعطل پر تبصرہ کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سپر نوٹنکی ماسٹرہیں۔سی بی آئی حکام کی ایک ٹیم کو اتوار کو کولکاتہ میں اس وقت مبینہ طور پر کولکاتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جب وہ چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کے لیے وہاں پہنچے تھے۔ اس واقعہ کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی الزام تراشیاں تیز ہو گئیں۔مرکزی وزیرمملکت نے کہاہے کہ ممتا بنرجی سب کچھ جانتی ہیں۔ممتا بنرجی نے اپوزیشن گروپوں کوجھٹکادینے کے لیے یہ ڈرامہ کیا۔ وہ سپر نوٹنکی ماسٹرہیں۔ایک پروگرام سے الگ یہاں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ دھرنے پر ایک پولیس کمشنر کے ساتھ بیٹھی ہیں ۔یہ بھارت کی جمہوریت کے لیے افسوس ناک ہے۔سنگھ نے کہا کہ بنرجی نے وفاقی ڈھانچے کوگرانے کی کوشش کی۔سنگھ نے کہاہے کہ انہوں نے دہشت پھیلائی۔سپریم کورٹ نے آج واضح کر دیا کہ انہیں سی بی آئی سے تعاون کرناہوگا۔یہ سی بی آئی کے نام پر مودی کے خلاف ڈرامہ ہے۔


Share: